25 فروری، 2023، 11:35 AM

رانا ثناء عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں، سابق صوبائی وزیر

رانا ثناء عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں، سابق صوبائی وزیر

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پر الزام عائد کردیا کہ وہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان پر حملے میں وفاقی حکومت اور نگراں حکومت ملوث ہے، یہ سارا کام عمران خان کے خلاف گھناؤنی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نئی جے آئی ٹی پر ہمیں اعتراض ہے، صوبائی حکومت نے جےآئی ٹی بنائی تو وفاقی حکومت نے کیوں مداخلت کی، نئی جے آئی ٹی میں وہ چار افسر ہیں جنہوں نےثبوت ضائع کرنےکی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو پتا ہے ابا جی سے کہہ کر ہر کام کرا سکتی ہیں، خدا کیلئے ملک اور قوم پر رحم کریں، آپ بہت مقبول ہیں تو ملک میں الیکشن کرادیجئے، آپ مقبول ہوں گے تو جیت جائیں گے ورنہ دوسری پارٹی جیت جائے گی

News ID 1914909

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha